مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئےفلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئیں

مِس یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کےلیے فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں آگئیں۔

فلسطینی نژاد اور متحدہ عرب امارات میں مقیم حسینہ نادین ایوب نے مقابلے میں اپنی شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

نادین ایوب نے کہا ہے کہ میرا وطن خاص طور پر غزہ صدمے سے دوچار ہے، ایسے عوام کی آواز بن رہی ہوں جو خاموش ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر اس فلسطینی عورت اور بچے کی نمائندہ ہوں جن کی ہمت اور عزم دنیا کو دکھایا جانا ضروری ہے۔

مِس یونیورس مقابلے نومبر میں تھائی لینڈ میں ہوں گے۔

Check Also

راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار نہ کر سکا

بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا اسٹار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *