اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی کے اس موقع پر انھوں نے خوب ہلا گلا کیا۔
اداکارہ ماورا حسین انسٹاگرام پر 9.8 ملین سے زائد فالوورز رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ہر خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جب بات سالگرہ کی ہو اس سے بڑی خوشی کی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔ اس اہم دن کو منانے کے لیے اداکارہ کے شوہر عامر گیلانی نے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا۔
اس تقریب میں اہل خانہ کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی اور ماورا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین نے جینز کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی اور شوہر عامر گیلانی کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔
تقریب میں کیک کاٹا گیا اور قریبی دوستوں اور فیملی نے بھی شرکت کی۔ ماورا نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا: “Thirty Free” اور زندگی کے اس نئے سال پر شکرگزاری کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ماورا حسین اور عامر گیلانی کے ساتھ نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ ماورا نے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ماورا حسین اور عامر گیلانی نے ڈراما ثبات میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں ان کی محبت پروان چڑھی اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔