ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی

کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی۔

اس بات کا اعلان اسلام آباد سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا ہے۔

چاند دیکھنے کے لیے زونل اور ضلعی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

کراچی سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے رکن علامہ حافظ محمد سلفی نے بتایا ہے کہ کراچی میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔

لاہور میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی، مفتی رمضان سیالوی

لاہور سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے مفتی رمضان سیالوی نے کہا ہے کہ لاہور میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسلام آباد میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا۔

کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، چیئرمین کمیٹی انوار الحق حقانی کے مطابق بلوچستان بھر سےچاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔

پشاور سے زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے رکن پروفیسر عبدالغفور نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چاند دیکھنے کی کوشش کی لیکن بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، موسم ابر آ لود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے۔

اس سے قبل ماہرین نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ آج ملک کے کسی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *