امریکی خاتون اونیجا رابنسن بھی پاکستانی کھانوں کی دیوانی نکلیں، کیا کھانا پسند ہے؟

پاکستانی نوجوان سے محبت کے خاطر امریکا سے پاکستان آنے والی اونیجا رابنسن بھی یہاں کے کھانوں کی دیوانی نکلیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی دنوں تک مقبول رہنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ اونیجا انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور یہاں کی پکوان کی خوب تعریف کی۔

اونیجا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے بےحد لذیذ ہوتے ہیں اور چکن بریانی ان کی پسندیدہ ڈش ہے۔ انہوں نے بتایاب کہ انڈہ پراٹھا اور قیمہ بھی ان کے پسندیدہ پاکستانی کھانوں میں شامل ہے۔

امریکی خاتون کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

Check Also

75 سالہ شخص 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے روز انتقال کر گیا

اترپردیش(پبلک پوسٹ)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ کسان شادی کے اگلے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *