مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب تیز رفتارسوزوکی کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے مچھر کالونی مدینہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں معصوم کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی کمسن بچے کی شناخت ڈیڑھ سالہ محمد ربی عالم ولد …
Read More »پاکستان
پی آئی اے کا لاہور سے لندنفضائی آپریشن بھی شروع کرنے کا اعلان
لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ واضح رہےکہ …
Read More »ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حیدرآباد میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا،20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا۔ چکی مالکان کا کہنا ہےکہ 100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے 15 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور میں ایک ہفتے کے …
Read More »کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سےسردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
کراچی:کراچی میں بلوچستان کی جانب سے یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جس کے سبب آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ …
Read More »ائیرچیف مارشل کی سعودی فضائیہ کےکمانڈر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے دورہ سعودی عرب کے دوران رائل سعودی فضائیہ کےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے بھی ملاقات کی۔ سربراہ پاک فضائیہ کو رائل سعودی فضائیہ …
Read More »تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قافلہاسلام آباد سے لاہور روانہ، کارکنان کا پولیس سے آمنا سامنا
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ تحریک کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ اس دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی رابطہ مہم قرار دیا …
Read More »بلوچستان: اسلام آباد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل دہشتگرد گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ساجد احمد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ساجد احمد اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہے۔ کوئٹہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی …
Read More »ٹی20 ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرے کیلئے شاہین آفریدی نے کیا کہا؟
پاکستان کے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف متوقع ٹاکرے سے قبل بیان جاری کردیا۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران شاہین آفریدی سے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 …
Read More »اورنگی ٹاؤن میں گھر سےخاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی :اورنگی ٹاؤن گلشن بہارمیں گھرسے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کوخودکشی کا شاخسانہ قرار دیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ پاکستان بازارتھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤن گلشن بہارمارکیٹ گلی نمبر 8 کے قریب گھرسے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل …
Read More »بجلی مزید مہنگی؛ یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ
اسلام آباد:یکم جنوری سے بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کی درخواست پر بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف سے متعلق اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جسے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے …
Read More »
THE PUBLIC POST