اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، پاکستان اپنے دفاع اور آبی وسائل سمیت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، آج پاکستان اقوام عالم میں ایک مضبوط، پُرعزم، باوقار اور امن کی توانا آواز کے طور پہچانا جاتا ہے۔ جشن آزادی پر ایکس پر …
Read More »خصوصی رپورٹس
لانڈھی میں واٹر ٹینکر نے چار سالہ بچی کو کچل دیا، 15 سالہ لڑکا زخمی
کراچی: لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس چورنگی یونس ٹیکسٹائل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بائیک پر سوار ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔ چھیپا ایمبولینس سروس کے مطابق جاں بحق و زخمی دونوں …
Read More »پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کیلئے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب
پیٹرولیم ڈیلرز منافع بڑھانے کے لیے حکومت کو بھی بلیک میل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کے ایک گروپ کی ہڑتال کی دھمکی پر حکومت نے ای سی سی اجلاس طلب کرلیا۔ ای سی سی اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز …
Read More »امریکا نے فضائی حملوں میں153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال یمن میں امریکی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 153 شہری ہلاک اور 243 زخمی ہوئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں پینٹاگون کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں ہونے والی متعدد فوجی کارروائیوں کے دوران شہری آبادی بھی متاثر ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق زیادہ تر شہری …
Read More »گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری،حکومت کے ساتھ مذاکرات تاحال ناکام
کراچی: حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز حکومت کے ساتھ ہونے والی طویل نشست میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے ان پر …
Read More »کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 8 زخمیوں سمیت 12 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی: ناظم آباد ، مومن آباد ، گلبرگ ، تیموریہ ، ڈاکس اور سرسید پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 زخمیوں سمیت 12 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیوکراچی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیوکراچی سیکٹر الیون آئی برٹش گرامر اسکول کے قریب سے مبینہ …
Read More »کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت
کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ترجمان ویسٹ پولیس کے مطابق تقریب کے دوران ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے تزئین و آرائش کے بعد تھانے کی عمارت کا افتتاح …
Read More »باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 ملاحوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز پر حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان ہلاک ہوگئے ہیں جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے یمن کے حکومت نواز نشریاتی ادارے الجمهوریہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ابتدائی اطلاعات …
Read More »بے ضابطگی ناقابل برداشت؛ وزیراعظم کا کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کا حکم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے تین سالہ آڈٹ کا حکم دے دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔ …
Read More »آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان، حکومت نے تیاری شروع کردی
اسلام آباد: پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس کے لیے حکومت نے تیاری شروع کردی ہے۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان 1.2 ارب ڈالرکی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات آئندہ ماہ(ستمبر)ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ …
Read More »
THE PUBLIC POST