کھیل

فیفا آسیان کپ:پاکستان کا فلپائن کیخلاف شاندار کم بیک، میچ 2-2گول سے برابر

پاکستان نے فلپائن کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے فیفا آسیان کپ 2026 کے اپنے دوسرا میچ 2-2 گول سے برابر کردیا۔ سی جالک ہاروپت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں فلپائن نے پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔ فلپائن کی جانب سے سینڈرو رئیس نے 24ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو آگے کردیا جبکہ …

Read More »

ایشین گیمز: پب جی نے پاکستان کو میڈل جتوا دیا

جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ای سپورٹس کے پب جی موبائل ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔ قبل ازیں پاکستان مکسڈ مارشل آرٹ، ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ اور اسکواش میں …

Read More »

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط،موبائل فون کی واپسی کا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو دوسرا خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے اپنا موبائل فون بغیر مزید تاخیر کے واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہیں انکوائری سے متعلق تاحال تحریری طور پر …

Read More »

کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے شیڈول کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔ تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔ کرک بز کے مطابق 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اگلے سال 2 اکتوبر میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے …

Read More »

’بس غلط جمنازیم پہنچ گئی، اکثر کھانے کو کچھ نہیں ملتا‘ ایشین گیمز میں پاکستانی والی بال ٹیم کو مشکلات کا سامنا

جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026ء کے دوران پاکستانی والی بال ٹیم کو ناقص انتظامات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کے کپتان مراد جہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں ٹورنامنٹ کے انتظامات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ازبکستان کے خلاف اہم میچ سے …

Read More »

پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے قومی پرچم بلند کردیا

پاکستان کی کم عمر ترین آرچر عسوہ مرجان نے ماسکو میں قومی پرچم بلند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 سالہ عسوہ مرجان نے انٹرنیشنل گریٹر ایشین ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کا مقابلہ انڈونیشیا اور قازقستان کی ٹاپ آرچرز کے ساتھ تھا۔ عالمی مقابلے میں ملکی پرچم بلند کرنے پر بھکر سے تعلق رکھنے …

Read More »

یوئیفا نیشنز لیگ:آئرش فٹبالرز کااسرائیلی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار

آئر لینڈ کی فٹبال ٹیم نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ سے قبل افتتاحی تقریب کے دوران اسرائیلی فٹبالرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز افتتاحی تقریب سے قبل جب آئرش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے تو ہنگری کے ناگیردئی اسٹیڈیم میں موجود اسرائیلی شائقین کے ایک مختصر گروپ نے ان کے …

Read More »

ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم عمان کوہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جاپان کے شہر کاکامیگارا میں کھیلے گئے ایشین گیمز ہاکی کے پول بی کے آخری میچ میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شاندار کھیل پیش کرتے …

Read More »

ایشین گیمز: مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کل ایکشن میں نظر آئیں گے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی جہاں بارش کے باعث کئی میچز متاثر ہوئے۔ گروپ اے میں نیپال اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ میزبان جاپان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ نیپال نے اس سے قبل …

Read More »

وینزویلا انڈر 20فٹبال ٹیم پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد شکست خوردہ ٹیم کا حملہ

وینزویلا نے روزاریو میں کھیلے گئے 2026 ساؤتھ امریکن گیمز کے ویمنز انڈر 20 فٹبال فائنل میں چلی کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے میچ کے بعد ہونے والے ہنگامے نے وینزویلا کی کامیابی کی خوشی کو متاثر کردیا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے …

Read More »