کراچی: کراچی میں اکتوبر نصف سے زیادہ گزرنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کے اثرات …
Read More »کراچی
کراچی؛ گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگی تھی، فائر بریگیڈ حکام
کراچی: سائٹ ایریا میٹروول کے قریب پلاٹ نمبراے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 5 سے زائد فائر ٹینڈرز پہنچ گئے جبکہ دو باوزر بھی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے موقع پر موجود ہیں۔ اسنارکل بھی ممکنہ …
Read More »کراچی:منگھوپیر میں رکشہ الٹنے سے4 سالہ بچہ جاں بحق، بھائی زخمی
کراچی: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کٹی پہاڑی کے قریب رکشہ الٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ اس کا سگا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت 4 سالہ صفیان جبکہ زخمی بچے کی شناخت 3 سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ریسکیو …
Read More »کراچی، کتے کے کاٹے سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سگ گزیدگی کے باعث ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے 70 سالہ رہائشی غلام رسول کو 20 روز قبل ایک کتے نے بائیں ہاتھ اور پاؤں پر کاٹ لیا تھا۔ بروقت اینٹی ریبیز ویکسین نہ لگوانے پر مریض کی حالت بگڑ گئی اور اسے رات گئے جناح اسپتال منتقل کیا …
Read More »کراچی، رکن قومی اسمبلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمدگی پر مقدمات درج
کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے بھائی آزاد جاکھرانی کے گھر پر درخشاں پولیس کے چھاپے کے معاملے پر سرکاری مدعیت میں دو مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق بنگلے سے بھاری مقدار میں کوکین، آئس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں، جبکہ پولیس پر حملے اور کار سرکار میں مداخلت کا …
Read More »کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار
کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں واقع نجی بینک کی برانچ پر چھاپہ مار کر برانچ منیجر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی انکوائری نمبر 107/2026 کے تحت کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فرحان احمد، فیصل احمد، کاشف علوی، محمد نسیم اور جنید احمد …
Read More »رکنے کا اشارہ، پولیس پر فائرنگ! کشمیر روڈ پر مقابلہ
کراچی کے کشمیر روڈ پر جمشید کوارٹرز پولیس کا مبینہ مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوگیا! پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رکنے کا …
Read More »میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ سے متعلق اہم پیشرفت
کراچی: جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کیس کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطبق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کل صبح 10 بجے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو کل طلب کرلیا، رجسٹرار جوڈیشل کمیشن رپورٹ سیکریٹری داخلہ کے حوالے کریں گے۔ واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے کے …
Read More »کراچی میں ہیوی ٹریفک کا قہر جاری،ٹرک اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی: شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کی لاپرواہی اور تیز رفتاری ایک بار پھر جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ رواں برس شہر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان گنوانے والے افراد کی مجموعی تعداد …
Read More »کراچی:کالعدم تنظیموں کے4 دہشت گرد گرفتار
کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی اور سول حساس اداروں نے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور 1 پستول برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 4 کے قریب …
Read More »
THE PUBLIC POST