کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق لانڈھی میں فیوچر موڑ کے قریب ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔
Read More »کراچی
سوالات کے جوابات دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سوالات کے جوابات دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازا پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں۔ پوچھا کچھ اور جارہا ہے اور جواب کچھ اور دیا جارہا …
Read More »کراچی؛ سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں، سردی کے باعث شہری ٹھٹھر کر رہ گئے، پروازیں منسوخ
کراچی:سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہری سردی کے باعث ٹھٹھر کر رہ گئے،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 5.8 ڈگری گرگیا۔ شہرکے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کو کم سے کم پارہ 10.5ڈگری ریکارڈ ہوا، سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم ویدر اسٹیشن پر7.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔ آج …
Read More »سانحہ گل پلازہ ،تحقیقات میں اہم پیشرفت،ملبے سے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ ملبے سے3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ڈی وی آر اور چارجر گل پلازہ کی …
Read More »سندھ حکومت کا گل پلازہ کی از سرِنو تعمیر کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازہ …
Read More »کراچی میں سردی کب تک رہے گی؟
کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی تفصیلات جاری کی ہیں۔ شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، کوئٹہ کی ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ان ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ سرد …
Read More »کراچی شدید سردی کی لپیٹ میں، پارہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گِر گیا
کراچی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، بن قاسم سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم میں درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر درجہ …
Read More »اہلِ کراچی کیلیے خوشخبری؛ حکومت نے 21.53 ارب روپے کی منظوری دیدی
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں سمیت دیگر انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے 21 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔ شہر قائد میں سرکوں کی بحالی کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی …
Read More »کراچی: چائنہ پورٹ کے قریببحری جہاز کی ٹکر سے کشتی ڈوب گئی
کراچی میں منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوب گئی 10 مسافر سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ کہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا، کشتی میں 10 افراد سوارتھے، 6 مسافروں کو بچایا گیا ہے جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید …
Read More »سانحہ گل پلازہ کے بعدمیونسپل کمشنر کراچی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جب کہ ان کی جگہ گریڈ 19 کی خاتون افسر سمیرا حسین کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ جمعرات کو چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے میونسپل کمشنر کراچی افضل …
Read More »
THE PUBLIC POST