شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 10 خوارجی جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 16 اکتوبر کو ٹنگ کلی (دتہ خیل) میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر فورسز نے 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی اور 16 اکتوبر کو دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر کارورائی کی۔

ہلاک دہشت گردوں میں فتنۃ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے، عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری کارروائی کے دوران میر علی میں ایک خوارجی نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی جو دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں خوارجی کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کر دیے گئے۔ الحمدللہ! سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ 4 روز کے دوران افغان طالبان رجیم کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم رسید کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت، آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے یوں ہی ڈٹے رہیں گی۔

Check Also

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے، مہلت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *