حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی‘نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

لاہور(پبلک پوسٹ)پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد آج سے پنجاب بھر میں پانی کا ہوز پائپ استعمال نہیں ہوسکے گا، گھروں میں گاڑیاں دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ پر پابندی لگادی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر، کمرشل عمارتوں میں بھی ہوز پائپ استعمال نہیں ہوگا، پائپ کے استعمال پر پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی ماحولیات نے مزید کہا ہے کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہوزپائپ پر پابندی عائد کی گئی ہے، خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر پانی کا بچاؤ ناگزیر ہے۔

Check Also

اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *