Tag Archives: اسرائیلی

اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے،اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ نے پہلی بار اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں نصف سے زیادہ متاثرین خواتین، بچے اور …

Read More »

دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد قطری وزیراعظم کی ٹرمپ سے دوبدو ملاقات

قطری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچے اور صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کی جس میں ممکنہ طور پر اسرائیل کے دوحہ پر حملے سمیت غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیہ پر ہونے والی اس اہم ترین ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی …

Read More »

سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب

نیویارک(پبلک پوسٹ)سلامتی کونسل کے قطر پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جوابی بیان دے دیا۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ جناب صدر مجھے کچھ تبصروں کا جواب دینے کے لیے بات کرنے …

Read More »

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ

اسلام آ باد(پبلک پوسٹ)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں …

Read More »

اسرائیلی حملے کیخلاف اظہارِ یکجہتی؛ شہباز شریف اور اماراتی  صدر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان بھی  آئیں گے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اسرائیلی حملے کے خلاف اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر قطر پہنچ گئے جب کہ سعودی فرماں روا محمد بن سلمان بھی قطر دوحا پہنچیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچے، جہاں وہ اسرائیلی حملے کے خلاف قطری حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ …

Read More »

مقبوضہ بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، 5 اسرائیلی ہلاک 7 زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا کے مطابق مشرقی یروشلم کے مضافات میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پچاس سالہ شخص اور تین افراد شامل ہیں جن کی عمر تقریباً تیس سال تھی۔ طبی ٹیموں نے شدید زخمیوں کو …

Read More »

یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے؛ گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی …

Read More »

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، شہادتوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے …

Read More »

اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر اسپتال پر حملہ: 4 صحافیوں سمیت 19 افراد شہید

غزہ(پبلک پوسٹ)اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہوگئے، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی …

Read More »

غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 60 فلسطینی شہید، 343 زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید اور 343 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے 31 افراد بھی شامل ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد کئی شہری ملبے تلے دبے ہیں …

Read More »