کراچی:
شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FCwfg6AWE-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری پانچ منزلہ ہے، جہاں سے لٹک کر نکلنے کے دوران ممکنہ حادثہ کسی ملازم کی جان بھی لے سکتا تھا۔
آگ لگنے کے بعد کی صورت حال نے فیکٹری میں کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں ملازمین کے بچاؤ سے متعلق انتظامات کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FIYaExM1A-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8