ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کا گلا گھونٹ کر جان لے لی

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چترادرگہ میں “خاندانی عزت” کے نام پر بہن اور بہنوئی نے ایچ آئی وی سے متاثرہ نوجوان ملیکارجن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ملیکارجن بنگلور کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور کچھ روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ گاؤں آ رہا تھا جب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمی ہونے پر اسپتال میں معائنے کے دوران ملیکارجن کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا۔

ملیکارجن کی بہن نیشا اور اس کے شوہر منجوناتھ نے خود کو اسے علاج کے لیے بنگلور لے جانے کا ذمہ دار ظاہر کیا۔ لیکن راستے میں انہوں نے مبینہ طور پر کمبل سے گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی۔ بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ راستے میں اچانک فوت ہو گیا۔

جب والد نے بیٹی کی کہانی پر شک کیا تو حقیقت سامنے آئی۔ پولیس نے نیشا کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کا شوہر تاحال فرار ہے۔

پولیس کے مطابق قاتل جوڑے کو خدشہ تھا کہ ملیکارجن کا ایچ آئی وی پازیٹو ہونا خاندان کی بدنامی اور سماجی شرمندگی کا باعث بنے گا، اسی لیے انہوں نے اس انتہائی قدم کا انتخاب کیا۔

Check Also

شیشے جیسا دکھنے والا فرائیڈ چکن، چینی بلاگر کی منفرد تخلیق

چینی فوڈ بلاگر کائی نان اپنی منفرد تخلیقات کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *