لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں

لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔

غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Check Also

کراچی، بھیم پورا میں گٹر میں کام کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *