بھارت میرے والد کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، بیٹی یاسین ملک

بھارت میرے والد کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، بیٹی یاسین ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میرے والد یاسین ملک کو اگلے ماہ پھانسی دینا چاہتا ہے، ان کی جان بچائیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں رضیہ سلطان نے کہا کہ چین، امریکا، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں میرے والد یاسین ملک کی جان بچائیں۔

رضیہ سلطان نے کہا کہ بھارت میرے والد کو سچ بولنے اور کشمیر کی آزادی کی بات کرنے پر سزا دینا چاہتا ہے۔

حریت رہنما کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *