ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی:عبدالصمد کی سنچری، پاکستان شاہینز نے 178 رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی کے پندرہویں میچ میں پاکستان شاہینز نے عبدالصمد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت میلبرن رینیگیڈز اکیڈمی کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں میلبرن رینیگیڈز اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

اوپنرز یاسر خان اور خواجہ نافع بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد فائق 21 اور معاذ صداقت بھی 4 رنز بناکر چلتے بنے۔

55 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد جارح مزاج بلے باز عبدالصمد نے کپتان عرفان خان کے ہمراہ 109 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

عبدالصمد 110 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ عرفان خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *