جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب

شوبز دنیا کے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم جمانے کےلیے کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 61 سالہ جانی ڈیپ ایک وقت فلمی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار تھے، اُن کی مجموعی دولت 900 ملین ڈالر تھی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو اُن کے حد سے زائد اخراجات نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، وہ اپنی کمائی کا بڑا حصہ یعنی 650 ملین ڈالر گنوا چکے ہیں اور انہیں 100 ملین ڈالرز کا قرض بھی ادا کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے چند سال قبل سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبرہرڈ سے طویل قانونی جنگ لڑی، اب وہ اپنے فلمی کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں، اُن کی اگلی فلم 2026ء میں ریلیز ہوگی۔

ہالی ووڈ کا نامور اداکار مقروض کیسے ہوگیا؟ اس نے 650 ملین ڈالرز کیسے گنوا دیے؟ اُن کو اس مقام تک پر تعیش زندگی اور ناقص فنانشل منصوبہ بندی نے پہنچایا ہے، جانی ڈیپ نے اس دوران ہر ماہ 30 ہزار ڈالر کی شراب نوشی کی اور جزیرے خریدے، وہ اسی دوران 100 ملین ڈالر کے قرض میں بھی پھنس گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2016ء تک وہ شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے تھے، ان کی دولت 300 ملین ڈالر سے کم رہ گئی ہے، جس میں تسلسل کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔

اداکار 2000ء سے 2010ء کی دہائی تک ہر قدم پر کامیاب قرار پائے، یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے مالی طور پر عروج کی طرف سفر کیا، اُن کی مجموعی دولت 900 ملین ڈالر تھی، جو انہیں امیر ترین اداکاروں میں شامل کرتی تھی، لیکن اب اُن کی زندگی زوال کا شکار ہے اور وہ دیوالیہ پن کے قریب ہیں۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *