نواز شریف نے بڑے سیاسی دھڑوں کومتحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کو سونپ دی

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف نے بڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی۔

زرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی بھی ہدایت کی گئی، خواجہ سعد رفیق قیادت کی ہدایت پر حافظ میاں نعمان، رانا مشہود، مہر اشتیاق اور چوہدری باقر سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماوں کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا، نواز شریف نے ہدایت دی کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔

میاں نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق کمپین کے معاملات کی نگرانی بھی کرینگے، خواجہ سعد رفیق آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

Check Also

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی؎ کے باعث 2 ٹرینیں معطل کردی

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث 2 ٹرینیں معطل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *