آفس سے واپسی پر سمو سے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کوپنجایت کے سامنے دھو ڈالا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں پلیبھِت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے پلیبھِت ضلع میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے سموسہ نہ لانے پر شوہر شیوم کو تلّخ کلامی بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔

سنگیتا نے شیوم کو کام سے واپسی پر سموسے لانے کو کہا تھا۔ جب شوہر سموسہ لانا بھول گیا تو ناراضگی کے باعث سنگیتا نے اگلے دن اپنے گھر والوں کو بلایا اور ایک پنچایت بٹھائی گئی جس میں شوہر کو بیوی نے اپنے والدین اور ماموں کے ساتھ مل کر کھلی پنچایت کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شوہر کی والدہ نے واقعے کے بعد پولیس میں ایف آئی ار درج کروائی جس میں سنگیتا کے والدین اور ماموں کو بھی شامل جرم کیا گیا جس کے بعد شدید تشدد کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا ہے. واقعہ بظاہر غیر معمولی لگتا ہے لیکن ایسے واقعات نے سوشل بحث میں گھریلو تنازعات کی نوعیت اور ان کے سماجی اثرات کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Check Also

ایم ایس دھونی اور کپل دیو کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک یووراج سنگھ کے والد کا انکشاف

بھارتی کرکٹ میں ایک پرانی ویڈیو نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *