واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ:اے آئی تھیمز، میسج سمریز اور ڈاکیومنٹ اسکینر متعارف

انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک بڑی اپڈیٹ متعارف کرا دی ہے جس میں تخلیقی صلاحیت اور ذاتی نوعیت کے فیچرز یکجا کیے گئے ہیں۔

اے آئی جنریٹڈ چیٹ تھیمز: صارفین اب سیٹنگز چیٹس میں جا کر پرامپٹس کی مدد سے اپنی مرضی کے وال پیپر اور چیٹ ببل کے رنگ بنا سکتے ہیں، ہر چیٹ کو الگ اور ذاتی انداز دیا جاسکتا ہے۔

iOS لائیو فوٹوز اور اینڈرائیڈ موشن فوٹوز: یہ فیچر تصاویر میں حرکت اور آواز کو برقرار رکھتا ہے، جس سے یادیں زیادہ جاندار طریقے سے شیئر کی جا سکیں گی۔

اینڈرائیڈ ڈاکیومنٹ اسکینر: صارفین اب بغیر تھرڈ پارٹی ایپ کے براہِ راست واٹس ایپ میں ڈاکیومنٹس اسکین، ایڈٹ، کراپ اور شیئر کر سکیں گے۔

اے آئی پاورڈ میسج سمریز: زیادہ غیر پڑھے گئے میسجز والی چیٹس کو Summarize Privately آپشن کے ذریعے مختصر نکات میں بدل دیا جائے گا، یہ فیچر فی الحال امریکہ میں صرف انگریزی زبان کے لیے دستیاب ہے، بعد میں دیگر زبانوں اور ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید تجرباتی فیچرز میں رچ لنک پریویوز، پول امیجز اور کمیونٹی کریئشن کو آسان بنانے جیسے آپشنز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹس واٹس ایپ کو محض چیٹ ایپ سے بڑھا کر ایک پیداواری پلیٹ فارم بنانے کی جانب اہم قدم ہیں، جبکہ صارفین کی پرائیویسی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

Check Also

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *