بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے بیماری سے طویل جدوجہد کی، تاہم چند ماہ قبل مرض دوبارہ لوٹ آیا جس کے بعد ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔

پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دیں، شہرۂ آفاق ڈرامے’مہابھارت‘ میں کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا، جبکہ ’سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی معروف فلمیں ان کے کریئر کا حصہ رہی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ کے نام سے شوٹنگ اسٹوڈیو قائم کیا، 2010 میں انہوں نے ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والا ادارہ بھی قائم کیا۔

Check Also

عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی آواز؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے تازہ ریلیز ہونے والے گانے آرزو نے سوشل میڈیا پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *