پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کوئٹزے رواں ماہ کے آغاز میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ڈیوڈ ملر کی غیر موجودگی میں ڈونوان فریرا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میتھیو بریٹزکے اور ٹونی ڈی زورزی کو ٹیم میں متبادل کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

ون ڈے سیریز میں جیرالڈ کوئٹزے کی جگہ اوٹنیل بارٹمین کو شامل کیا گیا ہے۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *