فلم اور ٹی وی اسٹار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ بےحد کم عمر میں گردوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ 8 سے 12 برس کی عمر کے دوران وہ اس بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف سے گزرے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ نے رو رو کر اللہ سے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور پھر خدا نے انہیں شفا بخش دی۔
اس گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے والدہ کی خواہش پر سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور پولیس کے محکمے میں انہیں نوکری کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم ان کا مزاج نوکری کرنے والا نہیں اس لئے انہوں نے ٹریننگ کے باوجود اسے بطور پیشہ اپنانے سے انکار کردیا۔
THE PUBLIC POST