دوسرا ون ڈے: ابرار کی تین وکٹیں، سری لنکا کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری

پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن اوپنرز نے 51 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پتھم نسانکا 24 کے انفرادی اسکور پر غیر ضروری رن لینے کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں ابرار احمد نے اپنا اسپن جادو چلاتے ہوئے 8 اوورز کے اسپیل میں صرف 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرلیں۔

کامل مشرا 27، کوشل مینڈس 20 اور کپتان چارتھ اسالنکا 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا نے 30 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنالیے ہیں۔ سدیرا سماراوکرما 33 اور جینتھ لیاناگے 24 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کپتان شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ سلمان آغا ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں ایک اور تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن ٹیم میں مہیش تھیکشانا کی جگہ پرمود مدھوشن کو شامل کیا گیا ہے۔

Check Also

بابر اور سلمان کے پاس کیا راز ہے؟ صبا سلمان کی انسٹا اسٹوری نے سوالات کھڑے کردیے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *