پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی

پاکستانی اداکارہ قدسیہ علی نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری اور شوبز انڈسٹری سے جڑی معاشرتی سوچ پر کھل کر بات کی۔

ایک نجی نیوز چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے قدسیہ علی نے کہا کہ خودمختار خواتین کو آج بھی معاشرے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اداکاراؤں کو ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

اُنہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں انہیں ذاتی زندگی میں بھی ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

قدسیہ علی کے مطابق وہ کسی سے ملی تھیں اور دونوں میں دوستی قائم ہوئی، مگر اس شخص نے واضح کیا کہ کسی بھی سنجیدہ رشتے کے لیے انہیں اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خواتین اداکاراؤں کو سراہتے ضرور ہیں، مگر انہیں کبھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر آمادہ نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ اپنی باصلاحیت اور قدرتی اداکاری کے باعث ناظرین میں پہچان رکھنے والی قدسیہ علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ اولاد سے کیا تھا جس میں انہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والی بچی کا کردار انتہائی خوبی سے نبھایا تھا۔

اس کے بعد وہ کچھ ان کہی اور ایک جھوٹی کہانی جیسے معروف ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔

Check Also

یوٹیوبر ڈکی بھائی کی لاہور کیمپ جیل سے رہائی عدالت کی جانب سے ان کی روبکارجاری ہونے کے بعد رہائی ممکن ہوئی۔

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو آج کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *