کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، ڈاکو انڈین فلمی انداز میں 9 لاکھ کا سامان لے اُڑے

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد کے علاقے گلشن حدید فیز II میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں چوری کی ایک ایسی فلمی اور سنسنی خیز واردات پیش آئی کہ دیکھنے اور سننے والے حیرت زدہ رہ گئے۔

نامعلوم چور ایک گھر سے 9 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان اور سیونگ بانڈز چرا کر فرار ہو گئے، مگر چوری کا انداز بالی ووڈ کی فلموں سے کچھ کم نہ تھا۔

واردات کے بعد چوروں نے دیواروں پر مضحکہ خیز کارٹون بنائے، بچوں اور فیملی کی تصویروں پر سرخ مارکر سے نشان لگا دیے، اور ڈریسنگ ٹیبل کے آئینے پر انگریزی میں فلمی سائن چھوڑا، جسے پڑھ کر گھر والوں کے ہوش اُڑ گئے۔

شیشے پر بنائے گئے نقش و نگار اور پیغام نے یہ تاثر دیا کہ جیسے یہ سب کسی منظم گینگ کی جانب سے سوچے سمجھے طریقے سے کیا گیا ہو۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *