مارے گئے بھتہ خور سے مختلف تاجروں کے فون نمبر ملنے کا انکشاف

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) ڈاکٹر عمران نے کہا ہے کہ مارے گئے بھتہ خور سے مختلف تاجروں کے فون نمبر ملے ہیں۔

ایس آئی یو کے ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق آج صبح فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھتہ خور مارا گیا، ملزم کے موبائل فون سے مختلف تاجروں کے فون نمبر ملے۔

ڈاکٹر عمران نے کہا کہ تاجروں سے بھتہ طلب کیا گیا، سارا ڈیٹا ریکور کر لیا گیا، بلڈرز کے 10 کیسز میں سے 3 واقعات کے مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھتہ خوری کے 5 واقعات رپورٹ نہیں ہوئے، 2 واقعات چند روز قبل پیش آئے جن پر کام جاری ہے۔

دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بیرونِ ملک بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے اور کہا گیا کہ ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے۔

Check Also

نارتھ کراچی میں نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار،ملزم ٹریفک پولیس افسر کا بیٹا نکلا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے اطراف کی سڑکوں پر نازیبا حرکات کرنے والے اوباش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *