کراچی: غیرقانونی کال سینٹر اور فراڈ کیس،15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان جیل منتقل

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے اور فراڈ کے الزامات میں گرفتار 15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تمام ملزمان کو ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دو روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو ایک غیرقانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان کال سینٹر کے ذریعے لوگوں کو مختلف سرمایہ کاری اسکیموں میں سرمایہ لگانے پر آمادہ کرتے اور بعد ازاں ان سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ اور فراڈ سے متعلق مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان میں 15 غیرملکی بھی شامل ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں، لہٰذا انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کو 2 جنوری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Check Also

کراچی: پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج،شارع فیصل اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *