کراچی کے علاقے لانڈھی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک لنڈا (استعمال شدہ کپڑوں) کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔ ابھی تک آگ کی وجہ اور ممکنہ نقصان کے بارے میں حتمی معلومات موصول نہیں ہوئیں، تاہم حکام نے عوام سے مشورہ دیا ہے کہ وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
THE PUBLIC POST