تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز پاکستان، زمبابوے میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کر دیا گیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 354 رنز بنائے، لیکن بارش کے باعث زمبابوے کی ٹیم اپنی اننگز شروع نہ کرسکی۔

سمیر منہاس اور عثمان خان نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ سمیر منہاس نے 142 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے، عثمان خان نے 2 چھکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 121رنز بنائے، دونوں بیٹرز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 199 رنز جوڑے۔

زمبابوے کے کریبی مدھارمیٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

Check Also

ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کرلیا

پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *