نئے سال پر عوام کے لیے خوشخبری،یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، کیونکہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ورکنگ کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 92 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 31 دسمبر کو اپنی حتمی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔ اس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اگر مجوزہ کمی کی منظوری دے دی گئی تو نئے سال کے آغاز پر عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں نمایاں ریلیف مل سکتا ہے۔

Check Also

حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو اہم منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد:وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *