وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کانسٹیبل راؤ شریف کو ایمانداری پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا

کراچی: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل راؤ شریف کو ان کی ایمانداری اور قابلِ ستائش عمل پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ انعام کی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

حنیف عباسی نے کانسٹیبل راؤ شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ عمل عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کرے گا اور ریلوے پولیس کی شفافیت کی مثال قائم کرے گا۔

کانسٹیبل راؤ شریف نے حال ہی میں ٹرین سے ملے 38 لاکھ روپے اصل مالک کو واپس کر کے ایک مثالی قدم اٹھایا۔ یہ رقم کراچی کے تاجر محسن کا بیگ تھا، جسے روہڑی اسٹیشن پر محفوظ طریقے سے مالک کے حوالے کیا گیا۔

یہ اقدام ریلوے پولیس میں ایمانداری اور پیشہ ورانہ طرز عمل کے فروغ کے لیے ایک اہم مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Check Also

26 نومبر احتجاج کیس:علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں مسلسل غیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *