محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 6 جنوری کو بلوچستان کی جانب سے سرد اور انتہائی سرد شمال مشرقی ہوائیں شہر کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
سردی کی لہر کے نتیجے میں کراچی کا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے اور کم سے کم پارہ 8 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق سرد موسم کی مذکورہ لہر 3 تا 5 روز تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ جنوری کے مہینے میں مغربی سلسلوں کے زیر اثر مزید سسٹم متوقع ہیں۔
THE PUBLIC POST