ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کوہراساں کرنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔

ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی اور تشدد کیا جبکہ منع کرنے پر رابی پیرزادہ کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

بھارتی اداکار رام چرن کی فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد سرجری

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن نے بالآخر اپنی دائیں کلائی کی سرجری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *