غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹرائل پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے، غیر حاضری کی کوئی معقول وجہ نہیں، ملزمہ کی غیر ذمے داری کی وجہ سے گواہان کو 37 مرتبہ پیش ہونا پڑا ہے۔

عدالت نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل درآمد کے لیے ایس پی راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *