پاکستانی حکومت شہریوں کو مہنگا تیل بیچنے میں کتنے نمبر پر ,فہرست سامنے آگئی صرف ایتھوپیا پاکستان سے آگے

پاکستان دنیا کا دوسرا مہنگا ترین ایندھن والا ملک بن گیا۔
نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد پاکستان آمدن کے مقابلے میں ایندھن کی قیمتوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا ملک بن گیا ہے۔ اس فہرست میں صرف ایتھوپیا پاکستان سے آگے ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جمعرات کو اعلان کردہ اضافے میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب ایتھوپیا میں جہاں یومیہ اجرت اوسطاً تقریباً ڈیڑھ ڈالر ہے، وہاں پیٹرول کی قیمت 1.40 سے 1.80 ڈالر فی لیٹر کے درمیان ہے، جس کے باعث وہ ایندھن کی عدم استطاعت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

Check Also

مسجد اقصیٰ کی بندش کا 35 واں دن، گیٹ پر اسرائیلی فوج تعینات، تنقید پر خطیب زیر حراست

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک مسجد کے خطیب شیخ علی جبارین کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *