انسداد پولیو مہم مستقبل کے خطرے کے خلاف اعلان جنگ ہے: بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ملک کے مستقبل کے لئے ایک اجتماعی خطرے کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا انسداد پولیو مہم نے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے مہم کا آغاز صحت مند مستقبل کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کی وجہ سے جنم لینے والے پولیو کے مرض کو صرف شعور سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،
گرمی اور سیکیورٹی خدشات کے باوجود خدمات انجام دینے والے انسداد پولیو مہم کے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیلکرتے ہوئے کہا کہ والدین انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ذاتی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔

Check Also

کراچی: نوجوان لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید با مشقت کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *