بھارت ممنوعہ ادویات کے واڈا قوانین کی خلاف ورزی میں سرِ فہرست قرار

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھارت سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

واڈا کے صدر ویٹولڈ بانکا کے مطابق بھارت میں کارکردگی بڑھانے والی ادویات اور اسٹیرائیڈز کی آسان دستیابی تشویشناک ہے، جو کھیلوں کی ساکھ اور ملک کے عالمی اسپورٹس اہداف کے لیے خطرے کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ کامن ویلتھ گیمز 2030 اور اولمپکس 2036 کی میزبانی کا خواہاں ہے، تاہم موجودہ صورتحال کو اس تناظر میں ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

ویٹولڈ بانکا نے متعلقہ حکام سے ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے ڈوپنگ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی اور ٹیسٹنگ کے عمل میں مزید وسعت دینے پر زور دیا ہے۔

Check Also

بل ادا نہ کرنے پر کمپنی کا انوکھا انتقام! ٹرک کا پورا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *