مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس کی تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً تین دہائیوں بعد اس اسپورٹس کمپلیکس کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ماضی کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے دعوے داروں نے شہر کو نظر انداز کیا اور کئی دہائیوں تک حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آمد کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ خلوص نیت سے کام کیا جائے تو کامیابی ممکن ہوتی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کو ترجیح دینے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت ہو رہی ہے، کیونکہ بلدیاتی حکومت کی بنیادی ذمہ داری عوامی مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مقامی افراد کی بڑی تعداد میں شرکت اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کا واضح ثبوت ہے۔

Check Also

برطانیہ کا مسترد افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر غور

لندن: کابل میں برطانوی حکام اور طالبان نمائندوں کے درمیان افغان شہریوں کی ممکنہ واپسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *