انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی پر تنازع:وکیل سپریم کورٹ کا پولیس کارروائی پر سوالات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر قانونی بحث شروع ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے وکیل عامر جمیل نے اس حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ قانون کے مطابق خواتین ملزمان کے لیے ہتھکڑی لگانا لازمی نہیں ہوتا، تاہم سنگین نوعیت کے مقدمات میں انہیں مکمل خاتون پولیس کی نگرانی اور کسٹڈی میں عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس آرڈر 1934 کے رول 22 اور 26 کے مطابق خواتین ملزمان کے ساتھ خصوصی رویہ اپنایا جاتا ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سکیورٹی اقدامات کو نظر انداز کر دیا جائے۔

ان کے مطابق انمول عرف پنکی کو عدالت میں جس انداز میں پیش کیا گیا، وہ قانونی تقاضوں سے ہٹ کر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمہ کو غیر معمولی رعایت دیتے ہوئے اسے ایسے انداز میں پیش کیا جیسے کوئی وی آئی پی مہمان ہو، جبکہ قانون میں اس کی گنجائش موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملزمہ خطرناک نوعیت کی ملزمہ تھی تو اسے مکمل طور پر خواتین پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں اور مناسب سکیورٹی انتظامات کے ساتھ عدالت لایا جانا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق اس معاملے میں پولیس کے رویے اور طریقہ کار پر سوالات اٹھتے ہیں۔

Check Also

مبینہ آڈیو پیغام لیک: “اگر مجھے کچھ ہوا تو اسی نمبر سے کام جاری رکھا جائے”

اطلاعات کے مطابق ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جو متعلقہ شخص کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *