ماؤنٹ ایورسٹ 6 دن زندہ کیسے رہا؟ مردہ سمجھ لیے جانیوالے نیپالی شیرپا نے بتا دیا

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ ملنے والےنیپالی شیرپا گائیڈ کا بیان سامنے آ گیا۔

اس حوالے سے شیرپا داوا کا کہنا ہے کہ برف پوش پہاڑ پر 6 دن برف چبا کر اور جیبوں میں پڑی چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ نہیں ہوا تھا بلکہ آکسیجن سلنڈر خالی ہونے پر پیچھے رکنے پر مجبور ہو گیا تھا۔

داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ ایوریسٹ پر لاپتہ ہونے والا نیپالی شیرپا گائیڈ 1 ہفتے بعد زندہ حالت میں مل گیا، جسے سخت ترین موسمی حالات میں خوراک اور اضافی آکسیجن کے بغیر زندہ رہنے پر معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔

52 سالہ داوا شیرپا ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کے بعد ایک پولش کوہ پیما کے ساتھ واپسی کے سفر پر تھا، جب وہ کیمپ تھری اور کیمپ فور کے درمیان لاپتہ ہو گیا، دونوں اپنی منزل، یعنی چوٹی تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔

داوا نامی اس شیرپا کے اہلِ خانہ نے اسے مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔

Check Also

ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی ہیں،معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں؛ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر میں نمایاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *