چیمپیئنز ٹرافی: افغانستان۔آسٹریلیا میچ بارش کے باعث منسوخ، گینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان نے صدیق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کی نصف سینچریوں کی مدد سے 273 رنز بنائے، اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 13ویں اوور میں ایک وکٹ کھو کر 109 رنز بنا لیے، تاہم لاہور میں تیز بارش ہوگئی، جس کے نتیجے میں میچ روک دیا گیا۔

بعد ازاں، بارش کے باعث میچ کو منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد آسٹریلیا اور افغانستان دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا، اس طرح کینگروز نے 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قبل ازیں، ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ میچ کے نتیجے کے لیے 20 اوورز کا کھیل ہونا ضروری ہے، اگر میچ ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوتا ہے تو آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

اگلے میچ میں اگر جنوبی افریقہ انگلینڈ کو شکست دیتا ہے، تو وہ 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہو جائے گا، تاہم انگلینڈ کے جیتنے کی صورت میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے تین، تین پوائنٹس ہوں گے۔

اور سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، افغانستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.99 ہے، جس کے بعد ان کی سیمی فائنل میں رسائی انتہائی مشکل ہوگی، کیونکہ اسے کوالیفائی کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو کم از کم 301 رنز کے تعاقب میں 207 رنز سے ہارنا ہو گا۔

Check Also

پی ایس ایل10؛ افتتاحی تقریب کب کہاں ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟نام سامنے آگئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی میزبانی راولپنڈی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *