مصطفی عامر قتل کیس، ایف آئی اے کا ملزم ارمغان کے گھر سرچ آپریشن کرنے کرنے کا فیصلہ

کراچی (پبلک پوسٹ نیوز ) مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ ،کرپٹو کرنسی ٹرانزیکشنز ،ڈبہ کال سینٹر اور ڈارک ویب کے حوالے سے ایف آئی اے کی دونوں ٹیموں نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔اس ضمن میں ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی میں دو انکواریاں رجسٹرڈ کر لی گئی ہیں ۔دونوں انکوائریوں پر تفتیشی افسران کی جانب سے ملزمان کی جائیدادوں اور کرپٹوں کرنسی اکائونٹس کا سراغ لگانے کے لئے ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے آج گھر کا دورہ کرنا تھا ۔تاہم بعد ازاں اس معاملے پر پہلے متعلقہ پولیس افسران سے ملاقات کرکے کیس کےحوالےسےپوری معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے کے زونل ہیڈ کوارٹر کراچی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کی سربراہی میں ایف آئی اے افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کی ٹیموں کی جانب سے ابتدائی طور پرجتنے شواہدملزم ارمغان کے گھرسے ملے ان تمام کی تفصیلات لی جائیں ۔، جس کے سرچ وارنٹ کے لئے بعد عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اجس کے بعد گھر میں ایف آئی اے کی ٹیم فارنسک ماہرین کے ساتھ مل کرسرچ آپریشن کرے گی۔

Check Also

این سی سی آئی اے کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کو پہلا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹ : عمران خان )نیشنل سائیبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *