حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں، رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے۔اس کے علاوہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی، سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی، مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی۔

وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے کہا کہ سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں۔

Check Also

کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *