عوام کو حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک کروڑ پر 5فیصد والی آفر دنیا بھر میں کہیں نہیں ملے گی، محسن شیخانی،

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنگز گروپ کے شاہکار منصوبے “کنگز گرانڈ” کی شاندار لانچنگ، تعمیراتی صنعت کی معروف شخصیات کی شرکت کراچی میں کنگز گروپ کے عظیم الشان رہائشی منصوبے “کنگز گرانڈ” کی پروقار لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں تعمیراتی صنعت کی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی –

تقریب میں آباد کے سرپرست اعلی محسن شیخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنگز گروپ کو اس شاندار رہائشی منصوبے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں یہ منصوبہ بہترین لوکیشن پر بڑے سائز کے اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک مثالی پراجیکٹ ہے –

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک کروڑ کے قرض پر 5 فیصد والی آفر دنیا بھر میں کہیں نہیں ملے گی چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا کہ آباد سے وابستہ بلڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ اپنے طور پر وہ کام کر رہے ہیں جو حکومت کو کرنا چاہئیں انہوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ لاکھوں گھروں کی کمی کا سامنا ہے اور ایسے میں تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں شروع ہونا خوش آئند ہے کنگز گروپ بلڈرز کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد اویس تھانوی نے کنگز گرانڈ پروجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ اسکیم 33 کی پرائم لوکیشن، کیپٹل سوسائٹی اور نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب، فالکن کمپلیکس کے پیچھے، ملیر کینٹ کے پاس بین الاقوامی طرزِ رہائش اور دورِ جدید کی تمام تر سہولتوں سے آراستہ ایک عظیم الشان رہائشی منصوبہ ہے

انہوں نے کہا کہ 1977 میں ہمارے بزرگوں نے جو پودا الاحمد کے نام سے لگایا تھا وہ آج ماشاءاللہ ایک تناور درخت بن چکا ہے اس میں میرے تایا مولانا اسد تھانوی، والد ڈاکٹر امجد تھانوی اور چچا شاہد تھانوی کی محنت اور جدوجہد شامل ہے الاحمد سے کنگز گروپ تک کا یہ سفر پچاس سالہ تجربے کا نچوڑ ہے 2004 سے اب تک کنگز گروپ 20 سے زائد اعلیٰ معیار کے رہائشی منصوبے شہرِ قائد کی عوام کو دے چکا ہے

ماشاءاللہ، کنگز گروپ کا زبردست ٹریک ریکارڈ رہا ہے 22 سالوں میں 20 سے زائد پروجیکٹس مکمل ہوۓ (2004 سے 2026 تک کا سفر شاندار سفر جاری ہے 20 سے زائد پروجیکٹس میں کنگز آئیکون، کنگز شعیز،کنگز پریزیڈنسی. کنگز ریجنسی، کنگز ہائی رائز، کنگز گارڈن فیز 1. کنگز گارڈن فیز 2، کنگز لگژری اپارٹمنٹس. کنگز ٹاورز، کنگز کاٹیجز، کنگز کلاسک،کنگز آرکیڈ،کنگز پلازہ، کنگز پام ریزیڈنسی،کنگز اسکائی لائن،کنگز گلیکسی،کنگز ٹریڈ سینٹر، کنگز کرسٹل بنگلوز، کنگز الاحمد ٹاؤن، کنگز ریزیڈنسی،نمایاں ہیں تقریب میں وائس چیئرمین آباد خورشید عالم، دانش بن رؤف، فیاض الیاس، آصف سم سم، طارق عزیز، معیز زیدی، طارق حسن، حنیف ہارون، اسرار خان، بابر عباسی، خضر تنہیل، عبدالکریم اڈھیہ، علی توفیق، راحیل رینج، ندیم پولانی، معیز بن زاہد ، ھیرا سومرو، عبید چامڑیہ، عاطف سایہ، اکرم رانا، ارشد محمود، عبدالرحمن نقی، عارف صدیقی، زیشان، عادل، عبدالحمید اسلم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں

کنگز گروپ سے ڈائریکٹرز مدثر تھانوی، حمزہ تھانوی، احمد مصطفی تھانوی، اشہد تھانوی موجود تھے جبکہ سی ای او ڈاکٹر طلحہ تھانوی نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیاانہوں نے بتایا کہ کنگز گرانڈ میں پہلی بار 8 کمروں کے لگژری اپارٹمنٹس متعارف کرائے گئے ہیں جن کی اصل قیمت 4 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے لیکن لانچنگ کی خصوصی آفر کے تحت 50 فیصد رعایت کے ساتھ صرف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں دیئے جا رہے تھے-

یہ آفر محدود مدت کے لیے تھی تقریب کے اختتام پر کنگز گروپ کی جانب سے چیئرمین آباد حنیف گوہر اور سرپرست محسن شیخانی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ سیلز و مارکیٹنگ اسٹاف کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا بہترین کارکردگی پر سرفراز مہر اور یمنی عظیم کو گاڑی کے تحفے جبکہ دیگر اسٹاف کو شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں نظامت کے فرائض معروف کمپئیر اے کے میمن نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے اس موقع مہمانوں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کے لیے بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا

Check Also

ایف بی آر میں کانٹریکٹ بھرتیوں کا تنازع ،اصلاحات کے نام پر 5ارب ڈالر کے قرضے!

رپورٹ : عمران خان ایف بی آر میں اصلاحات کے نام پر اربوں ڈالر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *