کراچی: گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے سرجانی میں گھر سے 12 سال کی بچی کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی نے خودکشی ہی کی ہے، زیادتی یا قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

متوفیہ بچی کی شناخت 12 سال کی مہک کے نام سے ہوئی، جو اپنے تایا کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں رہائش پذیر تھی۔

اہل خانہ نے بتایا ہے کہ گھر کے ساتھ ہی چیز کی دکان ہے جہاں مہک کام سنبھالے ہوئی تھی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ بچی کے جسم پر نا ہی کوئی تشدد کے نشان ہیں اور نا ہی زیادتی کے کوئی شواہد ملے ہیں۔

دوسری جانب متوفیہ بچی کے تایا کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ بیوی کے شور سے اٹھا تو پتہ چلا کہ مہک کی لاش دوپٹے سے لٹکی ہوئی ہے، والد نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Check Also

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست کو اغوا کرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ٹک ٹاک پر مشہور خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کرنے کی کوشش، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *