بالی ووڈ کے سینئر اداکار ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ،سوگ کا سماہ

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکول دیو کے بھائی راہول دیو نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مکول گزشتہ شب نئی دہلی میں چل بسے۔ سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں، جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام 5 بجے ادا کی جائیں گی۔

البتہ انہوں نے اداکار کی موت کی وجہ سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

مُکول دیو ہندی، پنجابی اور جنوبی بھارتی فلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن میں اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کےلیے شہرت رکھتے تھے۔

ساتھی فنکار اداکاروندو دارا سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مکول سے متعلق لکھا، “آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔ سن آف سردار 2 آپ کے ساتھ آخری پروجیکٹ رہے گا جس میں یقیناً آپ کا کردار ناظرین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرے گا اور انہیں خوب ہنسائے گا۔”

انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ اپنے والدین کی موت کے بعد مکول نے بامشکل اپنے آپ کو سنبھالا تھا، گزشتہ دنوں ان کی طبیعت کچھ ناساز رہی جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں بھی داخل رہے۔ میں ان کے بھائیوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ مکول ہمیشہ یادوں میں رہے گا۔

Check Also

معروف گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام

بھارت کی تامل میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے ایک نامور میوزک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *