ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا

ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

ڈی ویلیئرز نے یہ ریکارڈ 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 149 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔

فورڈ ایک موقع پر صرف 13 گیندوں پر 42 رنز پر موجود تھے اور ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھے لیکن بیری میکارتھی کی گیند پر ریمپ شاٹ کھیلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ تاہم اگلی دو گیندوں پر لانگ آف اور کور کے اوپر لگائے گئے شاندار چھکوں کی مدد سے وہ ریکارڈ کے ساتھ برابری پر آ گئے۔

فورڈ نے مجموعی طور پر صرف 19 گیندوں پر 58 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ اس طرح ان کے 96.55 فیصد رنز باؤنڈریز کے ذریعے آئے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 50 یا اس سے زائد رنز کی اننگز میں سب سے زیادہ تناسب ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2009 میں آندرے فلیچر کے پاس تھا جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف باسٹیئر میں 52 میں سے 50 رنز باؤنڈریز سے بنائے تھے۔

Check Also

پی سی بی اسکول کرکٹ: ابراہیم علی بھائی اور بیکن ہاوس اسکول کی شاندار فتوحات

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ (کراچی ریجن) کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *