آئندہ الیکشن سے پہلے اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردیں گے، جسٹس جمال مندوخیل

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اوور سیز پاکستانی ووٹنگ کیس کا فیصلہ کردیں گے۔

آئینی بینچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس امین الدین ۔خان کی سربراہی میں قائم آئینی بینچ نے کی۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل  نے کہا کہ آج وقت کم ہے، اس کیس کو جلد سن لیں گے، ابھی تو الیکشن ہو بھی نہیں رہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کردیں گے، کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتوں بعد ہوگی۔ 

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی

Check Also

ایس ایچ او کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا

لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *